Via Adam Khan Wazir وانا(نامہ نگار) پولٹیکل ایجنٹ ظفراسلام خٹک نے کہا ہے کہ پاک افغان بارڈر انگوراڈہ گیٹ کھولنے کے حوالے سے اعلیٰ عسکری قیادت سے ہماری بات چیت جاری ہے امید ہے پاک فوج کی جانب سے اچھی خوشخبری ملے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنوبی وزیرستان کے ہیڈ کواٹر وانا میں احمدزائی وزیر قبائل کیساتھ منعقدہ گرینڈ جرگے کے بعد میڈیا سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کی انہوں نے کہا کہ احمدزائی وزیر قبائل نے جرگے میں پانچ مطالبات پیش کئے جس میں سرپرست پاک افغان بارڈر انگور اڈہ گیٹ کھولنا ،سمال ویپنز پر عائد پابندی ختم کرنا ،مردم شماری میں شفافیت کو یقینی بنانا،موبائل و انٹریٹ کے حوالے سے عوام کو درپیش مشکلات ختم کرنااور شناختی کارڈ کے سلسلے میں عوام کو درپیش مسائل شامل ہیں انکی حل کرنا اپنا فرض سمجھتا ہوں انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی تعاون سے تمام مسائل کرنے کیلئے سرتوڑ کوشش کرینگے تاکہ عوامی مشکلات انکی دہلیز پر حل ہوجائے انہوں نے مزید کہا کہ جرگے میں احمدزائی وزیر قبائل کی پیش کردہ مطالبات کو عملی جامہ پہنانے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں گے انہوں نے کہا کہ پاک افغان بارڈر انگوراڈہ گیٹ کھولنے سے احمدزائی وزیر قبائل کی تجارتی سرگرمیاں بحال ہوجائیگی اس کے علاوہ عوام کے دیگر مسائل کی حل کیلئے پولٹیکل انتظامیہ بھر پور تعاون کرینگے ۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment