وانا(نامہ نگار) جنوبی وزیرستان وانا میں احمدزائی وزیر قبائل کا موبائل نیٹ ورک ،ڈی ایس ایل کی بحالی کے بارے میں پر آمن احتجاجی مظاہر ہ اور ریلی کا انعقاد کیا گیا ،احتجاجی مظاہرے سے قبل دوکانداروں نے سینکڑوں کی تعداد میں موبائل دوکانیں بھی بند کردی گئیں مظاہرے میں دوکانداروں نے آمن پوسٹ تک ریلی نکالی گئی اور واپسی پروانا رستم بازار میں میرزاعالم مارکیٹ کے قریب اختمام پذیر ہوگئی ۔اس پر آمن احتجاجی مظاہرے و ریلی میں دوکاندارحضرات ،سیاسی قائدین ،سول سوسائٹی ،طلباء تنظیموں اور تعلیم یافتہ حضرات سمیت مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔اس موقع پر پختوانخواہ ملی عوامی پارٹی جنوبی وزیرستان کے صدر سردار عارف وزیر نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پر آمن لوگ ہیں لیکن بدقسمتی سے حکومت نے گزشتہ تین سالوں سے موبائل نیٹ ورک بند کررکھا ہے جس سے لاکھوں لوگوں کی رابطے آپنے عزیز واقارب سے منقطع ہوچکے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ طلباء کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہے ہیں انہوں نے کہا کہ پر آمن رہنے کے باوجود اس جدید دور میں موبائل جیسی سہولت سے کیوں محروم رکھا گیا ہے جو بڑی افسوس کی بات ہے پورے ملک میں موبائل نیٹ ورک چالو ہے لیکن صرف جنوبی وزیرستان ہے جہاں تین سال قبل موبائل چالو کیا گیا تھا لیکن تین سال گزرنے کے بعد اسکو تاحال بحال نہ کیا گیا جو لمحہ فکریہ کے مترادف بات ہے دوسری جانب سے دوکانداروں کی جانب سے ممتاز وزیر نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موبائل اور ڈی ایس سیل بندش سے ہماری کاروبار مکمل طور پر ٹھپ ہوکررہ گئی ہے جس سے صرف دوکانداروں کو نہیں بلکہ طلباء کوداخلیں بھیجوانے اور ایپلائی کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہے ہیں جو ایک ایپلائی کیلئے 200کلومیٹر دورڈی آئی خان جانا پڑتے ہیں جو اس سے بڑھ کر اور کوئی مشکل ہوسکتی ہے انہوں نے حکومت وقت سے پرزور مطالبہ کیا کہ موبائل نیٹ ورک اور ڈی ایس ایل کو فوری طور پر بحال کیا جائے اگر حکومت نے ہماری اس جائز مطالبے پر کوئی عمل در آمد نہیں کیا گیا تو آئندہ چند ہفتوں میں پھر بھی ہم احتجاجی مظاہرے کیساتھ ساتھ قومی شاہراہوں کو بند کرنا پر مجبور ہوجائنگے ۔
Via Adam Khan wazir
Via Adam Khan wazir
No comments:
Post a Comment